مکرمی !غزہ سے ہر روز درجنوں معصوم کلیوں کے جنازے اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کے باوجود شیطان کے پجاریوں کی فرعونیت رکنے کا نام نہیں لے رہی ۔ اہل غزہ پر جاری رقصِ ابلیس کی آڑ میں کھیلے جانے والے شیطانی صہیونی منصوبے کے بہت سے خفیہ پہلوہیں ۔ نسل پرست یہودی روزانہ کی بنیاد پر درجنوں نہتے و معصوم بچوں کا وحشیانہ قتل عام کر رہے ہیں حتیٰ کہ معذور، مریض، شیرخوار بچے وادھیڑ عمر مرد وخواتین بھی ان کی فرعونیت و سفاکیت کا نشانہ بن رہے ہیں؟ کیا یہ حیران کن امر نہیں ہے نسل پرست یہودیوں و صلیبیوں کی جنگ تو حماس کے ساتھ ہے، حملہ تو حماس نے کیا تھا ۔ لیکن بدترین دشمن نسل کشی تو نہتے مسلمانوں کی کر رہا ہے ۔ درحقیقت نسل پرست دشمن اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام کی آڑ میں امت مسلمہ پر نفسیاتی دبائو بڑھا رہا ہے ، ان کے اعصاب کو توڑرہا ہے ۔تاکہ اشتعال دلا کر ان کے جذبات کا رخ ایمان سے عاری حکمرانوں کی طرف موڑا جا سکے ۔ درحقیقت دجالی شیطانی کھیل کی آڑ میں امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بغاوت کھڑی کرنا چاہتا ہے، خانہ جنگی کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ دراصل دشمن اس کمزوری وخاموشی کو بنیاد بنا کر عوام الناس کے جذبات کو Exploitکرنا چاہتا ہے۔ ہمیں ذہنی وفکری طور پر انتشار کا شکار کر کے آپس میں گھتم گھتا کرنا چاہتا ہے ۔( ولید ملک )